اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 3 February 2017

اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں!


از قلم: مفتی محمد ثناء اللہ قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی/مہاراشٹر (آئی این اے نیوز 3/فروری2017) اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں زوروں پر ہیں، ہر پارٹیوں کی جانب سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں، پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں، پولنگ جلد ہی ہونے والی ہے، ووٹنگ کو لیکر ووٹروں میں کافی جوش دیکھا جارہا ہے، دتیا، ایم پی کے مایہ ناز عالم دین اور مدرسہ قاسم العلوم دتیا، ایم پی کے بانی ومہتمم مفتی محمد ثناء اللہ قاسمی نے ملک کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت ملک کے حالات سبھی اقوام ومذاہب کیلئے تشویش ناک ہے، ملک کی پانچ ریاست پنجاب، اترپردیش، اتراکھنڈ، منی پور اور گوا میں الیکشن ہونے ہیں اسلئے ہمیں چاہیئے کہ ہمارا ایم ایل اے اور ممبر اسمبلی اعلی تعلیم یافتہ اور دور اندیش ہو، ایماندار ہو، اپنے علاقے کو ترقی کی راہ پر لاکر کھڑا کرنے کا جزبہ رکھتا ہو اور علاقے میں بے روزگاری، کرپشن اور ظلم وستم کو ختم کرنے کی فکر رکھتا ہو اور وہ تمام طبقات کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلے اور تمام طبقوں کے مسائل کو حل کرنے والا ہو، ہمیں اپنے امیدوار کا انتخاب کرتے وقت اسکی پارٹی کے سابق سرگرمیوں کا بھی جائزہ لینا چاہیئے، ہم ایسے افراد کو اسمبلی میں جانے سے روکیں جو ملک کی جمہوریت کیلئے خطرناک ہو، ایسے وقت میں ملک کے تمام باشندگان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مکمل فہم وفراست کے ساتھ ووٹ دیں، ہم سیکولر امیدوار اور سیکولر پارٹی کو ووٹ دیں تاکہ جمہوری نظام باقی رہے کیونکہ ووٹ سے ہی ہماری قومی جمہوریت کی بقا ہے، ہمیں اپنے ووٹ کی قدر وقیمت کا اندازہ ہونا چاہیئے، بہت سے لوگ ووٹ کے تئیں عدم توجہ کا شکار ہیں اور اپنی کاہلی اور سستی کی وجہ سے ووٹ نہیں دے پاتے جس کا خمیازہ انہیں مستقبل میں بھگتنا پڑتا ہے اسلئے میں تمام لوگوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ اپنے اور اپنے بچوں کا مستقل خوشگوار بنانے کیلئے ہم اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں کیونکہ ہمارے ہر ایک ایک ووٹ کا  صحیح استعمال ہی ہمارے ملک کے مستقبل کو روشن اور تابناک کرسکتا ہے.