® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/فروری 2017) مبارکپور تھانہ علاقے آبروریزی متاثرہ نے جمعہ کو پولیس سپرنٹنڈنٹ سے انصاف کی فریاد کی. خاتون کا الزام ہے کہ چار سال پہلے گاؤں کے ہی ایک شخص نے اس کے ساتھ بدفعلی کی اس کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی تھی. عدالت کی طرف سے گزشتہ جولائی ماہ میں ملزم کی گرفتاری کا حکم بھیجا گیا تھا لیکن ملزم اس کے اوپر مقدمہ واپس کرنے کا دباؤ بنانے لگے. ملزم کھلے عام گھوم رہا ہے. خاتون کا الزام ہے کہ مقدمہ واپس نہ لینے پر گھر بھی جلانے کی کوشش کی تھی. ملزم جان مارنے کی دھمکی دے رہا ہے.