®محمد سلمان دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 22/مارچ 2017) ہم اراکین بزم حکیم الامت مسرت وابتہاج سے شرسار ہوکر یہ مژدہ جاں فزا سناتے ہیں کہ بتاریخ 23 جمادی الثانی 1438سنہ ھ بمطابق 23 مارچ 2017 سنہ ء بمقام احاطہ مسجد جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رح انجمن بزم حکیم الامت کا شاندار اختتامی پروگرام منعقد ہونے جا رہا ہے، جو سحر انگیز تلاوت، روح پرور نعت، شاندار کوئز، دھماکہ خیز مکالمہ اور حالات سے ہم آہنگ خطاب سے مزین و آراستہ ہے.
اجلاس کی صدارت حضرت مولانا محمود احمد قاسمی صاحب زید مجدہم ( امام و خطیب مدینہ مسجد گویند پوری نئی دہلی) فرمائیں گے جبکہ حضرت مولانا ذکی اعجاز صاحب دامت برکاتہم و حضرت مولانا آصف اقبال صاحب دامت برکاتہم کی زیر سرپرستی میں ہوگا.
🔷مہمان خصوصی 🔷
حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی سکریٹری جمعیة العلماء ہند.
حضرت مولانا مزمل علی آسامی صاحب مہتمم و شیخ الحدیث جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رح.
حضرت مولانا احمد عبد اللہ صاحب آرگنائزر جمعیة العلماء ہند.
اور جملہ اساتذہ کرام جامعہ ھذا و مہمانان کرام.
لہذا اس پررونق اور فرحت بخش موقع پر ہم اراکین انجمن آپ سے قدم رنجہ فرمائی کی پر خلوص درخواست کرتے ہیں، امید ہے کہ شریک بزم ہوکر ہماری حوصلہ افزائی فرمائیں گے.