® محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
کھیتا سرائے/جونپور(آئی این اے نیوز 22/مارچ 2017) کھیتاسراۓ کے پاس واقع گاؤں رانی مئو میں آپسی رنجش کے چلتے گولی چل گئی جس میں دو لوگ زخمی ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق آج تقریباً نو بجے صبح میں سرسوں کاٹنے گئے ایک فریق کی دوسرے نے مخالفت کی اور معاملہ یہاں تک پہنچ گیا کہ آپس میں گولی چل گئی۔ جس میں دو لوگ زخمی بھی ہوگئے۔
واضح ہو کہ دو گروہ کے درمیان یہ پرانی رنجش تھی جس کے چلتے ایسا ہوا۔ موقع واردات پر پولیس نے پہنچ کر معاملہ کو اپنے قابو میں لے لیا ہے۔