سلمان کبیر نگری ،ایڈیٹر نئی روشنی ،برینیاں ، سنت کبیر نگر ،یوپی
ــــــــــــــــــــــــــــ
حقیقی مسلمان وہ ہے جو صرف ایک کی پرستش کرتاہے اور اسی سے ڈرتا ہے اور ہر حال میں اسی سے مدد طلب کرتا ہے وہ دنیا کی طاغوتی طاقتوں سے نہیں ڈرتا مسلمان کو اللہ کی ذات پر مکمل یقین ہے کہ عزت و ذلت موت و حیات غمی خوشی سب اسی کے اختیار میں ہے ان سب حقائق کے باوجود مسلمان نہ جانے کیوں اتر پردیش کی سیاست کو لیکر تشویش میں مبتلا ہے کہ اب یہاں کے کیا حالات ہوں گے اگر یوپی میں بی جے پی کی سرکار برسر اقتدار آہی گئی ہے تو کیا یہ لوگ مسلمانوں کو تہس نہس کر دیں گے، مسلمان کوئی گھاس پھوس ہے جسے ہوا اڑالے جائے، یا کوئی پانی کا جھاگ ہے جسے چھوڑ دو بے نشاں ہو جائے، مسلمان پہاڑ وں کی چٹان سے زیادہ طاقتور اور دیورا چین سے زیادہ مضبوط ہے، مسلمانوں کے دلوں میں عجیب طرح کی دہشت پیدا ہو گئی ہے، کوئی سمجھتا ہے یہ بی جے پی انسانی مخلوق ہی نہیں کوئی ارواح خبیثہ سمجھتا ہے، یا کوئی تاتاری طرح طرح کے خدشات دماغ میں پیدا ہو رہے ہیں کیا واقعی یہ انسانی مخلوق نہیں ہیں تو ہر عقلمند انسان یہی کہے گا کہ یہ ہیں توانسان لیکن آر ایس ایس کے نفرت اور تحقیر و تذلیل اور ناپاک عزائم اور بیانات کی وجہ سے انہیں ایسا خوف ناک بنا کر پیش کر دیا گیا ہے، مسلمان اللہ تبارک وتعالی کے علاوہ کسی سے ڈرنے گھبرانے دہشت زدہ ہونے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ۔
ـــــعــــ
اس قوم کو شمشیر کی حاجت نہیں رہتی
ہوجس کے جوانوں کی خودی صورت فولادی