® سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
پھولپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/مارچ2017) آئی پی ایل کی طرح اب آپ کے شہر اعظم گڑھ کے پھولپور میں 25 مارچ سے کھیلا جائے گا، اعظم گڑھ پریمیم لیگ میچ(APL) کے ڈائریٹکر جناب عتیق فراہی صاحب نے آئی این اے نیوز نمائندہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ اعظم گڑھ کے پھولپور اسٹیڈیم میں لیدر کے بال سے پہلی بار آئی پی ایل کے طرز پر میچ کھیلا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ ہمارے یہاں بہت سارے کھلاڑی تو موجود ہیں لیکن انکو تراشنے والا کوئی نہیں ہے، اسلئے (APL) بنا کر کھلاڑیوں کوتراشنے کا کام کیا جائے گا جس سے ان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کی راہیں ہموار ہوں گی۔
واضح ہو کہ 25 مارچ 2017 کو پہلا میچ پھولپور اسٹیڈیم میں سرائے میر رویل ورسز، برویو مبارک پور کے درمیان کھیلا جائے گا.
اس میچ میں کل آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنکے نام کچھ اسطرح سے ہیں۔
(1)سرائے میر رویل،(2)برویو مبارک پور،(3)صدر ڈائمنڈ،(4)نظام آباد کنگ رائڈر،(5)پھولپورپینتھر،(6)پھریہاں بلاسٹر،(7)شاہ گنج مارول ٹائم،(8)لال گنج رینولوٹس۔
امید کی جارہی ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر جو اعظم گڑھ پریمئر لیگ کا ایپ ہے اسکے ذریعے لائیو دکھایا جائے، وہیں فیس بک پیج پر اعظم گڑھ ایکسپریس، آئی این اے نیوز اور دیگر پیج پر بھی دکھایا جائے گا۔