®محمد سلمان دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 24/مارچ 2017) انجمن بزم حکیم الامت جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رح کا شاندار اختتامی پروگرام کل منعقد ہوا، جو سحر انگیز تلاوت، روح پرور نعت، شاندار کوئز، دھماکہ خیز مکالمہ اور حالات سے ہم آہنگ خطاب سے مزین و آراستہ تھا، انجمن کی صدارت حضرت مولانا محمود احمد قاسمی صاحب زید مجدہم ( امام و خطیب مدینہ مسجد گویند پوری نئی دہلی) فرمائی، جو کہ حضرت مولانا ذکی اعجاز صاحب دامت برکاتہم و حضرت مولانا آصف اقبال صاحب دامت برکاتہم کی زیر سرپرستی تھی.اور نظامت کے فرائض مولوی فیصل کشن گنجی نے انجام دیا، پروگرام کا آغاز قاری برہان الرشید بلند شہری کی تلاوت سے ہوا اور نعت نبی صلی للہ علیہ. مولوی زکریا ہزاری باغوی نے پیش کیا، تحریک صدارت مولوی اسلم مہاراشٹری اور تائید صدارت مولوی سلمان دھلوی پیش کیا، تقریر اول مولوی ابو طالب دربھنگوی، تقریر ثانی مولوی ندیم کشن گنجی، تقریر ثالث مولوی عثمان بستوی کی تھی، آخر میں مولانا ندیم الواجدی صاحب نے طلباء سے پر مغز خطاب میں فرمایا کہ طلباء کو صرف اپنی تعلیم پر توجہ دینی چاہیے غیر مشاغل سے پرہیز کریں، مفتی عادل صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند کی دعاء پر پروگرام کا اختتام بحسن بخوبی پایہ تکمیل کو پہنچا، اس پروگرام میں حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی سکریٹری جمعیة العلماء ہند، حضرت مولانا مزمل علی آسامی صاحب مہتمم و شیخ الحدیث جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رح، حضرت مولانا احمد عبد اللہ صاحب آرگنائزر جمعیة العلماء ہند، مفتی جرار صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند، جناب الحاج زبیر صاحب دامت برکاتہم، اور جملہ اساتذہ کرام جامعہ ھذا و مہمانان کرام سمیت بزم کے مولوی شاہنواز، مولوی شعیب، مولوی اصغر، مولوی سرتاج، مولوی ابو علقمہ، مولوی آصف جمیل، مولوی شاہد امام، مولوی نورالحسن وغیرہ شریک تھے.