® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/مارچ 2017) بلریاگنج تھانہ علاقہ کے بھاواپور رہائشی عبدالوہاب بیٹے اقبال کے گھر رات میں چوروں نے تاڑ توڑ کر ہاتھ صاف کیا.
اطلاع کے مطابق عبدالوہاب اپنی بیوی کے ساتھ کل جمعرات اپنی سسرال چاند پٹی میں گئے ہوئے تھے آج صبح تقریباً 9:00 جب وہ واپس اپنے گھر لوٹے تو مین دروزہ بند تھا اور گھر کے اندر روم کا تالا ٹوٹا ہوا تھا جب وہ روم کے اندر گئے تو تمام سامان بکھرے ہوئے تھے الماری و باکس کا تالا توڑ کر چوروں نے زیورات و نقد روپیہ سمیت موبائل و ٹارچ سب قیمتی سامان لوٹ لے گئے، خبر لکھے جانے آگے کی اطلاع نہیں ملی.