اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: والدین کو اپنے بچوں پر نظر رکھنا وقت کی اہم ضرورت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 24 March 2017

والدین کو اپنے بچوں پر نظر رکھنا وقت کی اہم ضرورت!



ازقلم: علی اشہد اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
طالب علموں اور ہمارے بچوں میں غلط خیالات لانے والے کوئی اور نہیں اسکول و کالج کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں جب بچے اسکول یا کالج نہیں آتے تو اس کی شکایت ان کے والدین سے کیوں نہیں کرتے اور کہیں نہ کہیں والدین بھی ذمہ دار ہیں جب بچے اسکول یا کالج اوقات کے بعد بھی گھر پر دیر سے آتے ہیں تو آپ سوال کیوں نہیں کرتے کہ کہاں تھے، پکنک، فنکشن، ایکسٹرا کلاس کا بہانہ جب بچے کرتے ہیں تو والدین آنکھ بند کر مان لیتے ہیں، اسکول انتظامیہ سے پوچھتے کیوں نہیں، بچوں کی صحیح تربیت ہی ان کو اس بد امنی سے بچا سکتی ہے اور  تربیت نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ گھر کے اندر کا ماحول ہوتا ہے، آج کل ہمارے گھروں میں ہنسی مذاق کے بہانے بچوں سے عجیب و غریب مذاق کیا جاتا ہے اور جب وہ مذاق حقیقت میں بدلتا ہے تو سب کو برا لگتا ہے، دراصل فلموں کا اثر ہمارے بچوں پر ذیادہ پڑتا ہے، اس سے پہلے میں نے اپنے ایک مضمون میں فلم اور سیریل کا ذکر کیا تھا اور اس پر پابندی عائد کرنے کی مانگ کی تھی، فلم اور ٹی وی سیریل میں جس طرح سے بے حیائی اور بے شرمی کا کھلے عام کھیل دکھایا جاتا ہے جس سے ہمارے بچے متاثر ہو کر اسے اپنی عملی زندگی میں لاتے ہیں اور جب یہ پروان چڑھ جاتا ہے تو ہمیں برا لگنے لگتا ہے  والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں پر بچپن سے نظر رکھیں اور ان کے اندر ڈر نہیں بلکہ سلیقہ سکھائیں، اچھی تربیت ہی اچھا اخلاق پیدا کر سکتی ہے، اور  بچوں کو فلموں و ٹی وی سیریلوں سے دور رکھیں اور گھر اور گھر کے باہر جیسے اسکول و کالج میں ان کا دھیان رکھیں کیونکہ جب ہم اپنے بچوں میں دلچسپی دکھائیں گے تو اسکول و کالج انتظامیہ بھی دلچسپی دکھائیں گے، اکثر ہم اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں اور  اسکول و کالج انتظامیہ کی شکایت کے باوجود بھی نظر انداز کرتے ہیں یہی بچوں کو بگڑنے کا سبب بنتا ہے.