®محمد انظر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/مارچ 2017)آج بروز دوشنبہ قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کے آپکی عدالت پروگرام کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں منیجر محمد فیصل اعظمی اور عبد العظیم اصلاحی مولانا اظفر قاسمی اور دانش اعظمی نے پروگرام کا جائزہ لیا پروگرام کے اختتام پر طلبہ کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں پروگرام میں شرکت کے لئے طلبہ کے درمیان پاس تقسیم کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ جہاں تک ہوسکے لوگوں کو پروگرام کی خصوصیت اور تعلیمی ماحول کو آگے بڑھانے کے لئے مدعو کیا جائے منجیر پٹی حلقے سے محمد سلمان اعظمی اور محمد فرحان اعظمی، راجہ پور سکرور سے محمد سیف اور محمد اظہر، مرزاپور سے محمد آصف، بکھرا سے محمد سرفراز، سرائے میر سے سیف الاسلام پہولپور ماہل سے محمد صادق اوراحمد اللہ جونپور سے عبد العزیز ان طلبہ سے پاس حاصل کیا جاسکتا ہے ڈائرکٹر انظر اعظمی نے اخیر میں کہا کہ اس پروگرام کا مقصد معاشرہ میں تعلیمی ماحول کو آگے بڑھانا ہے اور آج کے اس ترقی کے دور میں ہم کو ضرورت ہے کی ہم اس میدان میں بھی آگے آئیں اور اسی مقصد کے تحت پروگرام کیا جارہا ہے جس میں مفت (Free) پاس لے کر کوئی بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے اور تعلیمی ماحول کو آگے بڑھانے میں ہمارا ساتھ دے سکتا ہے.