® سلمان دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 17/مارچ 2017) کل بروز جمعرات جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رح میں طلباء عربی پنجم کا اختتامی پروگرام بخوبی حسن انجام کو پہنچا، جس کی صدارت جامعہ کے مؤقر استاذ حدیث حضرت مولانا عباد اللہ عمیس صاحب القاسمی دامت برکاتہم نے فرمائی.
انجمن میں علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن کا انقعاد ہمارے اکابرین ملت کی دور اندیشی کا وہ لگایا ہوا درخت ہے جس طلباء مدارس اپنے مافی الضمیر کا عوام الناس تک پہنچانے کا ہنر سیکھتے ہیں اپنے اساتذہ کی زیر تربیت جس کا فائدہ آج دنیا دیکھ رہی ہے انہیں درسگاہوں سے تربیت یافتہ تھے ہندوستان کے مائہ ناز مقررین جیسے کہ مولانا ابوالکلام آزاد صاحب، قاری محمد طیب صاحب، شاہ عطاء اللہ بخاری رحمھم اللہ تعالی علیھم اور بے شمار نام موجود ہیں.
پروگرام کی نظامت کے فرائض مولوی ندیم سیتاپوری نے انجام دیا جبکہ تائید صدارت مولوی اعجاز کشن گنجوی نے ادا کیے. پروگرام میں تلاوت کلام پاک نعت پاک مکالمہ اور اسلامی کوئز کا بھی نظم کیا گیا.
جس کو کامیاب بنانے میں چند طلباء سر فہرست ہیں.
مولوی یاسر دہلوی، مولوی دین محمد دہلوی، مولوی سرتاج سیتاپوری سمیت دیگر شرکاء انجمن ہیں.
آخر میں ناظم انجمن نے اپنے تمام ہی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور صدر محترم کی دعاء پر پرگروام کا اختتام ہوا.