اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارِ ارقم پبلک اسکول کی جانب سے ساگر ریزورٹس میں حفاظ طلباء کی دستار بندی کا پروگرام ہونا طے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 17 March 2017

دارِ ارقم پبلک اسکول کی جانب سے ساگر ریزورٹس میں حفاظ طلباء کی دستار بندی کا پروگرام ہونا طے!


® محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ/پنجاب(آئی این اے نیوز 17/مارچ 2017)مالیر کوٹلہ کے بہترین اور عمدہ اسکولوں میں سے ایک اسکول جسے دار ارقم پبلک اسکول کے نام سے جانا جاتا ہے، جو کہ ایک انگلش میڈیم اسکول ہے شہر کے نوجوان اور مایہ ناز عالم دین مفتی عبد الملک قاسمی کی نظامت میں پچھلے آٹھ سالوں سے اپنے علمی میدان میں سرگرم ہے، جہاں دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ ذی استعداد اور باصلاحیت اساتذہ کرام کے زیرِ نگرانی قرآن کریم اور دینیات کی بھی تعلیم ہوتی ہے، جہاں اس سال پانچ طالب علم محمد دلشاد، محمد عاقب، محمد ثاقب، محمد حارث اور محمد اسامہ کی دستار بندی بروزسنیچر بتاریخ 18 مارچ 2017 رات مغرب کے بعد ساگر ریزورٹس نزد سٹہ چوک مالیر کوٹلہ میں عمل میں آرہی ہے، واضح رہے کہ ان تمام طلباء نے قاری محمد عارف کی نگرانی میں حفظِ قرآن کریم مکمل کیا ہے، جس میں شہر وبیرون شہر کے نامورعلمائے کرام اور دیگر مہمان کرام تشریف لائیں گے جس کی صدارت مفتی اعظم پنجاب مفتی ارتقاء الحسن کاندھلوی فر مائیں گے اور مہمان خصوصی کے طور پر مفتی عبد العزیز صاحب استاذ دارالعلوم فاروقیہ دیوبند اور محمد خالد تھند صاحب کو مدعو کیا جارہا ہے، نیز مدرسہ کے طلباء اپنی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ بھی پیش کریں گے، اسی لئے آَپ حضرات سے خاص کر اہل شہر سے یہ عاجزانہ و مودبانہ درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہمارے اس پروگرام میں شرکت کرکے ہمارے اس جلسہ کو کامیاب کریں اور حفاظ طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازیں.