® ابوسعید اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/مارچ 2017) جین پور تھانہ علاقہ کے نورالدین پور گاؤں میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب زاہد شیخ(20) نے مچھر بھگانے کے لئے آگ جلائی، آگ جلانے کے کچھ دیر بعد آگ اتنی تیز ہوگئی کہ آگ کی لپٹ مڑئی میں جا ملی پھر تو مڑئی سے تیز شعلہ ابھر گیا آناً فاناً گاؤں کے کچھ نوجوانوں نے مل کر آگ کو قابو میں کیا لیکن تب تک مڑئی جل کر خاک ہو چکی تھی خبر لکھے جانے تک جانی کسی نقصانات کے بارے میں اطلاع نہیں ملی.