اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ شیخ الہند میں تقریب تکمیل حفظ قرآن پاک اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 7 March 2017

جامعہ شیخ الہند میں تقریب تکمیل حفظ قرآن پاک اختتام پزیر!


® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/مارچ 2017) تکمیل حفظ قرآن کے سلسلے میں جامعہ شیخ الہند قاسم آباد انجان شہید اعظم گڑھ میں بتاریخ 7/مارچ بروز منگل بعد نماز ظہر  الحاج بدرالدین صاحب کی صدارت میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں نظامت کے فرائض مولانا شفیق صاحب قاسمی استاذ مدرسہ ھٰذا نے انجام دیا، پروگرام کا آغاز محمد طلحہ مئوی کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت کا نذرانہ محمد معاذ نے پیش کیا پروگرام میں حفظ قرآن کریم کی دولت سے مالا مال ہونے والے طلبہ محمد خالد اشرف پور، محمد معاذ مہراج گنج نصیر پور، محمود الحسن نیپال، محمد شارق شیخو پور، محمد طارق گھوسی، محمد کیف ککرھٹہ، ابوحمزہ نصیر پور نے تلاوت کلام اللہ کا نمونہ پیش کیا اور درمیان میں  محمد طارق کشی نگری نے عظمت قرآن پر ایک عمدہ نظم پیش کیا.
پروگرام کے اختتام پر حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے جامعہ ھذا کے ناظم حضرت مولانا فرقان بدر قاسمی مدنی اعظمی نے طلبہ، اساتذہ، سرپرستان و مدرسہ کے معاونین کو مبارک باد دیتے ہوئے ارکان کا شکریہ ادا کیا.
نیز حفظ قرآن کی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ حفظ قرآن کی برکت ہے کہ دشمنوں کی تمام تر ریشہ دوانیوں کے باوجود الحمد للہ ھمارے ہاتھوں میں قرآن ویسا ہی موجود ہے جیسا کہ نازل کیا گیا تھا دوران خطاب آپ نے تلاوت قرآن پر روس کی جارحانہ کارروائیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹ یہ سوچ رہے تھے کہ قرآن مٹ جائے گا لیکن تہ خانوں پہاڑوں اور غاروں میں بیٹھ کر علماء دین نے تمام تر نا مساعد حالات میں حفاظ کی ایک جماعت تیار کی اسی لئے حفظ قرآن کریم کو فروغ دینے والے تمام اداروں کی حفاظت کی ذمہ داری پوری امت پر ہے حضرت والا کی ہی پر سوز دعاء پر تقریب کا اختتام ہوا.