® محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ/پنجاب(آئی این اے نیوز 3/مارچ 2017) پنجاب کا سب سے قدیم اور بڑا ادارہ مدرسہ عربیہ حفظ القرآن میں انجمن اصلاح اللسان کے تحت تقریری مقابلہ کرایا گیا جس کی صدارت مدرسہ ہذا کے صدر مدرس مفتی وکیل احمد قاسمی نے فرمائی، پروگرام کا آغاز مدرسہ ہذا کے طالب علم امیر حمزہ کے تلاوت قرآن کریم سے ہوا اسکے بعد محمد ثمیر نے دل کش آواز میں نعت نبی گنگنایا. مقابلے میں منصفی کے فرائض مولانا عنایت اللہ ساحل قاسمی، مفتی دلشاد احمد قاسمی اور مفتی محمد راشد قاسمی نے انجام دیئے، ٹائم کیپر کی ذمہ داری مفتی محمد ساجد قاسمی نے نبھائی، اناؤنسری مدرسہ ہذا کے طالب علم محمد شہباز نے کی، مقابلہ میں تیرہ طلباء نے شرکت کی سب نے مختلف عنوان پر اپنی اپنی تقریریں پیش کیں، محمد عثمان بن مولانا عبد الستار قاسمی امام وخطیب جامع مسجد مالیر کوٹلہ نے اول پوزیشن حاصل کی، دوم پوزیشن محمد ساجد اور سوم پوزیشن محمد زبیر نے حاصل کی.
انعامات کی تقسیم مدرسہ کے ناظم تعلیمات مفتی عبد الرزاق قاسمی اور قاری محمد ارشد قاسمی کے دست مبارک سے عمل میں آئی آخر میں مولانا احتشام الدین قاسمی نے پر مغز بیان فرمایا جس میں بچوں کو ایسے پروگراموں میں حصہ لینے کی تلقین اور شوق دلایا، مفتی محمد ثاقب قاسمی نے نیوز نمائندہ سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اس طرح کے پروگرام سے بچوں کے اندر خود اعتمادی اور مقابلہ کا ایک جزبہ پیدا ہوتا ہے، ان پروگراموں کو مستقبل میں بھی جاری رکھنا چاہیئے تاکہ طلباء میں مقابلہ کا جزبہ پیدا ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی طالب علم مقابلہ میں پوزیشن نہیں حاصل کرسکا انکو مایوس نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ انسان زندگی میں مسلسل جد وجہد اور محنت سے بہت سی کامیابیاں حاصل کرلیتا ہے.
واضح رہے کہ اس پروگرام میں مدرسہ کے محافظ مالیات ماسٹر نذیر صاحب مولانا احمد علی، قاری محمد خورشید، قاری محمد اسلم، قاری خادم الاسلام، قاری محمد شکیل، قاری عامر سہیل، قاری غلام نبی، قاری محمد سلمان، قاری عبد الغفار، ماسٹر عبد الوحید، ماسٹر محمد یعقوب اور قاری محمد یامین سمیت مدرسہ کے تمام طلبہ شریک تھے.