اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ پولیس پر سنگین الزام، سپردگی کے نام پر بیچ دیا بیل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 8 March 2017

اعظم گڑھ پولیس پر سنگین الزام، سپردگی کے نام پر بیچ دیا بیل!


® وسیم شیخ
ــــــــــــــــــــــــــ
نظام آباد/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/مارچ 2017) اسمگلنگ کے لئے جا رہے جانوروں کی برآمدگی کے نام پر نظام آباد پولیس پر انہوں نے ہی سنگین الزام لگا دیا ہے جنہیں پولیس جانوروں کی سپردگی دینے کا دعوی کر رہی ہے. مذکورہ لوگوں نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو خط لکھ کر معاملہ کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا. الزام لگایا کہ پولیس نے ان سے دستخط تو کرایا لیکن بیل نہیں دیا. انہیں شک ہے کہ بیل پولیس نے بیچ دیا.
واضح رہے کہ حال ہی میں نظام آباد پولیس نے ذبح کے لئے جا رہے کچھ جانوروں کو برآمد کیا تھا. علاقے کے عتیق بیٹے نرہو اور بیچو بیٹے دلسگار رہائشی فریہاں کا الزام ہے کہ جانوروں کی سپردگی کے لئے تھانے بلایا اور سادہ کاغذ پر دستخط کے بعد لوٹا دیا. انہوں نے کہا اندھیرا ہونے پر بیل دیا جائے گا لیکن کئی دن بعد بھی نہیں دیا گیا. ہمیں لگا کہ پولیس نے کوئی اور انتظام کر لیا ہوگا.
اسی بيچ 5/ مارچ کو پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ارشاد، عتیق، اور بیچو کی سپردگی میں 17 عدد بیل دیئے گئے ہیں. جو سراسر بے ایمانی ہے ہمیں ایک بھی بیل نہیں ملے ہیں. ہمیں شک ہے کہ تھانہ انچارج نے بیل فروخت کر ہمیں فرضی طریقے سے پھنسا رہے ہیں. مذکورہ لوگوں نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے معاملے کی جانچ کر کارروائی کا مطالبہ کیا.