اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارِ ارقم پبلک اسکول مالیر کوٹلہ میں سالانہ امتحان کا آغاز، طلبہ نے پہلا پرچہ اطمینان و سکون سے کیا حل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 5 March 2017

دارِ ارقم پبلک اسکول مالیر کوٹلہ میں سالانہ امتحان کا آغاز، طلبہ نے پہلا پرچہ اطمینان و سکون سے کیا حل!


® محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ/پنجاب(آئی این اے نیوز 5/مارچ 2017)مالیر کوٹلہ شہر کے متوسط میں ایک انگلش میڈیم اسکول ہے جس کو لوگ دارِ ارقم کے نام سے جانتے ہیں، جہاں نرسری، ایل کے جی اور یو کے جی کے ساتھ ساتھ پرائمری اور ناظرہ، حفظ قرآن کریم اور دینیات کی بھی تعلیم ہوتی ہے، یہ اسکول شہر کے بڑے عمدہ اسکولوں میں سے ایک ہے جہاں ایک سو سے زائد طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں، جہاں کے پرنسپل اسلامک اسکالر مفتی عبد الملک قاسمی ہیں جن کی شب وروز کی محنتوں اور کوششوں سے اس اسکول نے کافی ترقی کی ہے اس کے اہم ذمہ داروں میں سے ڈاکٹر نصیر صاحب ہیں جو گزشتہ نو سالوں سے اس اسکول کو امانت داری اور دیانت داری کے ساتھ چلا رہے ہیں جنہوں نے پنجاب کی بند مسجدوں کے تالے کھلوائے اور اماموں کی تنخواہوں کے بڑھانے میں اہم رول ادا کیا ہے خدمت خلق اور دوسری فلاحی کاموں میں موصوف نے اہم کردار نبھایا ہے اور قاری راشد صاحب کی بھی سرگرمیاں قابل ذکر ہیں،
واضح رہے کہ ناظرہ وحفظ میں قاری محمد عارف، قاری محمد قربان، قاری محمد عثمان پڑھا رہے ہیں پانچویں کلاس تک کے بچوں کو ماسٹر محمد گلزار، ماسٹر محمد شکیل خان، اور ماسٹر محمد ارشاد پڑھاتے ہیں، اور دینیات وغیرہ پڑھانے کی ذمہ داری نوجوان اور اسکول کے مایہ ناز، جید استاذ مفتی عبد الملک قاسمی، مفتی محمد شاداب اور مولوی محمد سفیان بحسن وخوبی انجام دیتے ہیں.