® محمد انظر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/مارچ 2017) جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں عید گاہ سرائے میر اعظم گڑھ کی انجمن تہذیب البیان کا سالانہ اختتامی اجلاس عام 30 مارچ بروز جمعرات بعد نماز مغرب منعقد ہوگا جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی اشفاق احمد اعظمی اور مہمان خصوصی حضرت مولانا سید اظہر مدنی ہونگے اس اجلاس میں طلبہ جامعہ دلچسپ تقاریر، نعت پاک، تلاوت اور مکالمہ بھی پیش کرینگے اس کے علاوہ ایک خصوصی پروگرام "کون دیگا جواب" بھی پیش کیا جائے گا جس میں کوئی بھی طالب علم حصہ لے سکتا ہے اس اجلاس میں علاقے کے دیگر علمائے کرام اور سماجی شخصیات بھی شرکت کرینگی.