اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اگر ایک خاتون تعلیم یافتہ ہوگی تو پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بنادے گی: ڈاکٹر شکیل خان

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 5 March 2017

اگر ایک خاتون تعلیم یافتہ ہوگی تو پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بنادے گی: ڈاکٹر شکیل خان


® سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیر نگر (آئی این اے نیوز 5/مارچ 2017)زھری فیض عام گرلس انٹر کالج باغ نگر کو اقلیتی درجہ حاصل ہونے پر کالج کے منیجر ڈاکٹر شکیل خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم بیحد ضروری یے اگر ایک خاتون تعلیم یافتہ ہوگی تو پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بنادے گی اگر مرد زیادہ پڑھا لکھا ہو اس کی اہلیہ تعلیم سے نابلد ہو تو بچوں کو بہترین تعلیم اور تہذیب سے قاصر رکھے گی انہوں نے کہا کہ کالج کے قیام کا مقصد تعلیم نسواں کا فروغ ہو اور اس کو سعی کرکے ہم نے اقلیتی درجہ دلایا تاکہ بچیوں کو بہترین سہولیات دستیاب ہوسکیں۔ہماری کوشش ہے کہ ہمارے نونہالوں کی تعلیم ایسی ہو کہ ان کے اندر قائدانہ صلاحیت بیدار ہو۔انھوں نے کہاکہ تعلیم سے انسان کو ہر جگہ ہر شعبہ میں عزت ملتی ہے جب کہ تعلیم سے محروم شخص ایک جانور کے مانند زندگی گذارتا ہے۔انھوں نے کہاکہ تعلیم کا فروغ میرااوڑھنا بچھونا ہے میری زندگی کا اہم مقصد تعلیم کا فروغ ہے قوموں کو عروج تعلیم سے حاصل ہوتا جبکہ ناخواندگی پستی اور زوال کی علامت ہے۔انھوں نے کہاکہ ہماری شریعت اسلامیہ نے جتنا زور تحصیل علم پر دیا ہے کسی شریعت نے نہیں دیا انھوں نے کہا کہ سر پرستوں کو اپنے بچوں کی اعلی تعلیم دلانے کی فکر کرنا چاہئے یہ ان کے لئے والدین کی جانب سے سب سے بڑا عطیہ اور احسان ہے۔اس موقع پر آسیہ خاتون، سامرین، سیدہ، رقیہ، اجر النساء ،سائرہ خاتون وغیرہ موجود رہیں