رپـورٹ: ثـاقـب اعـظـمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/مارچ 2017)سگڑی تحصیل علاقے کے بگہیڈاڑھ میں واقع ویدانتا انٹرنیشنل اسكول میں 26 مارچ کو اے ڈی جے رام پرکاش وشوکرما نے کہا کی انسان کے بامعنی زندگی میں والدین اور استاد کی تعلیم ناقابل فراموش ہے گھر میں والدین اور اسكول میں بنیادی سطح کے استاد ہی زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ بتاتے ہیں، اور یہی بنیاد مضبوط عمارت کو کھڑا کرتا ہے مسٹر وشوکرما کل اتوار کو ضلع کے بنكٹ بازار بگہیڈاڑھ میان واقع ودانتا انٹرنیشنل اسکول میں "رپورٹ کارڈ ڈسٹری بیوشن" کے پروگرام میں بچوں، والدین اور اساتذہ کو بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے، مہمان کے طور پر نگر پالیکا صدر اندرا جیسوال نے کہا کہ ہونہار بچوں کو نئے طرز پر یہ اسکول نت نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور اس پروگرام میں علاقے میں کچھ مختلف طرح کا کارنامہ دکھانے والے طالب علموں کو انعامات سے نوازا کیا گیا
اس پرواگرام میں اسکول کے اروند سنگھ، ڈاکٹر ڈی ڈی سنگھ، دھرمیندر شریواستو، ابھیشیک پانڈے، نکتا، سنیتا، ونیت، علی، سوات، ریما، نیلم چوہان، محمد وغیرہ خاص طور سے شامل ریے.