® محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ/ پنجاب(آئی این اے نیوز 10/مارچ 2017) پنجاب کے تاریخی شہر مالیر کوٹلہ میں کل بروز جمعرات خورشید بک ڈپو اینڈ جنرل اسٹور کا افتتاح تھا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق مفتی اعظم پنجاب و صدر مفتی دارالعلوم وقف دیوبند مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی کو مدعو کیا گیا تھا سب سے پہلے مفتی صاحب کا والہانہ استقبال کیا گیا پھر مفتی صاحب نے پر مغز بیان فرمایا جس میں تجارت کو فروغ دینے اور بڑھاوا دینے کے متعلق بات کی، اہل علم کیلئے کاروبار کرنا بہت اچھا اور مناسب ہے ہمارے بڑے بزرگان دین نے بھی تجارت کی ہے جن میں امام اعظم امام ابوحنیفہ کا ذکر بھی شامل ہے، خاص کر ہمارے علمائے کرام کو چاہیئے کہ اپنی معاشی حالت کو مضبوط کرنے اور عزت ووقار کو بڑھانے کیلئے کاروباری زندگی کو اپنائیں، کاروبار سے رزق کے دروازے کھل جاتے ہیں، کاروبار سے رزق میں برکت ہوتی ہے، کاروبار سے ہمارے اخلاق اور ہماری دیانتداری لوگوں کے سامنے آتی ہے، ہمارے عمدہ اخلاق اور ہماری ایمانداری کاروبار کے فروغ اور اسکی اشاعت کا ذریعہ بن جاتی ہے، تاجر امین کا انجام شہداء اور صدیقین کے ساتھ ہوگا، کاروبار میں لوگوں کو دھوکہ دینے اور بد دیانتی کرنے کے مواقع کثیر تعداد میں ملتے ہیں لیکن جو تاجر اسکے باوجود دھوکہ نہیں دیتا دیانتداری کا مظاہرہ کرتا ہے یہ خوفِ خدا تقوی کا اور طہارت قلب کا باعث بنتا ہے اس سے نیک نامی ہوتی ہے اور نیک نامی خدا کا ایک انمول تحفہ ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، میں نے جاپان کی تاریخ پڑھی ہے جاپان نے اسی اعتبار سے ترقی کی ہے 1945 عیسوی میں جب امریکہ نے ناگہ ساکی پر حملہ کرکے جاپان پر جو ایٹمی بم گرایا تھا، جس سے پورا ملک تہس نہس ہوگیا تھا اسکے بعد جب دوبارہ جاپان کھڑا ہوا انہوں نے ایک میٹنگ بلائی اور پرائمری ٹیچرز کو بلایا ان سے کہا کہ ہم آپ کو ایک منیشٹر کی تنخواہ دیں گے آپکو وہ تمام اعزازات ملیں گے جو ایک وزیر کو حاصل ہوتے ہیں، آپ لوگ ایک ایسی قوم تیار کریں جو ہمارے ملک سے دلی محبت کریں امانت داری اور دیانتداری کا مظاہرہ کریں، پرائمری ٹیچرز نے بیس سال میں ایک ایسی قوم تیار کی جو ملک سے محبت اور اعلی تعلیم یافتہ، دیانتدار قوم تھی اور تجارت میں اتنے آگے بڑھے کہ اگر پوری دنیا میں کہیں بھی میڈ اِن جاپان (Made in Japan) لکھا ہو تو وہ چیز بہت عمدہ اور بہتر سمجھی جاتی ہے جاپان نے امریکہ پر تجارتی حملہ کیا، اگر ہم لوگ بھی اس لائن میں محنت کرتے تو آج ہندوستان میں دیانتداری کا ایک معیار بن جاتا ہمارے لئے اعلی تعلیم یافتہ، محنتی اور ایک دیانتدار قوم تیار ہوجاتی، لیکن ہم وہی برطانیہ کا تھوکا ہوا چاٹتے رہے اسی کے مقرر کردہ نصاب تعلیم کو پڑھتے اور پڑھاتے رہے اسی وجہ سے ہم دیکھتے ہیں کہ ملک میں ہر طرف سے ابتری ہے، کوئی دنیاوی ترقی نہیں، جس ملک میں اخلاق نہ ہو دیانتداری نہ ہو نیک نامی نہ ہو اس ملک کو اچھا ملک نہیں کہا جاسکتا، جاپان چھوٹا سا ملک ہے جس نے اتنی بڑی نیک نامی حاصل کرلی، اور ہمارا ملک ہندوستان اتنا بڑا ملک ہے جو ہر اعتبار سے بدنام ہے آخر میں مفتی صاحب نے قاری محمد خورشید قاسمی کی دکان میں خیروبرکت اور مقبولیت کی دعائیں دیں، اور فرمایا کہ ہم بھی اس لائن میں لگنے کی کوشش کریں آج کے دور میں علم کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی بھی ضروری ہے، پروگرام کے اختام پر مفتی صاحب نے دعا فرمائی، واضح رہے کہ اس افتتاحیہ پروگرام میں مفتی دلشاد احمد قاسمی، مفتی عبد الملک قاسمی، مفتی سلیم قاسمی، مفتی محمد ساجد قاسمی، مولانا عنایت اللہ قاسمی، مفتی محمد ثاقب قاسمی، قاری محمد ارشد قاسمی، قاری محمد سلمان قاسمی سمیت مدرسہ عربیہ حفظ القرآن کے اکثر اساتذہ اور شہر کے معزز لوگ بھی موجود تھے.