® ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 10/مارچ 2017)علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی نے کہا کہ سیف الله کا انکاؤنٹر فرضی ہے. دہشت گرد سیف اللہ نہیں ہے، دہشت گرد تو حکومت ہے. انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولیس والوں نے سیف الله کو گھر کے اندر یرغمال بنا رکھا تھا.
آج دوپہر مولانا عامر رشادی مدنی سیف اللہ، عمران اور عاطف کے گھر پہنچے. انہوں نے سب کے اہل خانہ سے الگ الگ بات کی. صرف عمران کے گھر پر تالا لگا ہونے کی وجہ سے اہل خانہ سے بات نہیں ہو سکی. سب کے خاندانوں سے ملنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے کہا، سیف اللہ کا انکاؤنٹر فرضی ہے. دہشت گرد وہ نہیں دہشت گرد تو حکومت ہے.
پورے معاملے میں ڈی جی پی کا کوئی ورژن نہ آنا بھی اپنے آپ میں شک کھڑا کر رہا ہے. انہوں نے انکاؤنٹر کے وقت موجود پولیس اہلکاروں اور اے ٹی ایس کے اہلکاروں کا نارکو ٹیسٹ کرایا جائے. انہوں نے بتایا کہ فرضی انکاؤنٹر کا ماسٹر مائنڈ اے ڈی جی ہیں جو ہندو اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں. انہوں نے کہا آر ایس ایس اور بی جے پی کے ساتھ اکھلیش حکومت نے مل کر یہ کام کیا ہے.
واضح ہو کہ آج مولانا عامر رشادی مدنی کے ڈی اے کالونی واقع مکہ مسجد پہنچے جہاں نماز ادا کرنے کے بعد انہوں نے وہاں موجود مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں کو ساتھ دینا چاہئے اور تمام لوگ اس کے خلاف جنگ کے لئے تیار رہیں.