اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہولی کے پیش نظر کوتوالی جين پور میں پیس کمیٹی کی ہوئی بیٹھک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 7 March 2017

ہولی کے پیش نظر کوتوالی جين پور میں پیس کمیٹی کی ہوئی بیٹھک!


® سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/مارچ 2017) جین پور تھانہ کوتوالی میں پیس کمیٹی کے زیر اہتمام پروگرام منعقد ہوا پیس کمیٹی کے اس پروگرام میں غور کیا گیا ہولی تہوار کو امن و سکون کے ماحول میں بھائی چارہ کے ساتھ منانے کی اپیل کی گئی روی رنجن ایس ڈی ایم سگڑی نے کہا کہ تہوار ہمیں امن و سکون کے ساتھ منانا چاہیئے كہا کہ ہولی تہوار گلے، شکوے دور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے لہٰذا سب لوگ شکوے کو دور کر ایک دوسرے کے ساتھ تہوار منائیں اور برادرانہ مثال پیش کریں. سی او سگڑی سہراب عالم نے کہا کہ انتظامیہ آپ کے ساتھ ہیں کسی بھی مسئلہ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں کہا کہ ناپسندیدہ عناصر اور سماج مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی اطلاع پولیس انتظامیہ کو فوری طور پر دے. وہیں کوتوالی انچارج سنجے ورما نے کہا کہ پولیس کے لوگ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں کہیں بھی آپ لوگوں کے علاقے میں ناپسندیدہ عناصر کی طرف سے کوئی پریشانی ہو رہی ہیں تو فوری طور پر پولیس کو بتائیں اس موقع پر رضوان مہدی، دلسگار یادو، پارس سونکر، رتنیش یادو، میرا دیوی پردھان، سید حسین، سنیل پردھان، رمیش نشاد، دیو ناتھ، لوٹو چوہان، اسحاق، موہت پردھان، پیوش کمار، انیس احمد، مہیش یادو، سنتلال یادو وغیرہ موجود رہے.