رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/مارچ 2017) استاذ شاعر جناب ابن حسن نوادوی مرحوم کی یاد میں گذشتہ شب نوجوانان محلہ نوادہ کے تحت ایک عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی سرپرستی مہدی حسن پردھان، صدارت حاجی محمد شمیم اختر اور نظامت ندیم ظفر اعظمی نے کی۔مشاعرے کا افتتاح شکیل احمد سیٹھ نےشمع روشن کرکے اور حاجی عبدالمقتدر انصاری ضیاء اللہ مہا پردھان نے فیتہ کاٹ کر کیا۔اس موقع پر حاجی عبد المقتدر انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہکہ اردو ایک آفاقی زبان ہے اور محبت کی مٹھاس سے پُر یہ زبان عوام کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے اردو زبان کسی مذہب اور علاقہ تک محدود نہیں بلکہ یہ کسی بھی سرحد یا حدود سے بالاتر ہے۔انہوں نے منتظمین مشاعرہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مشاعرے با مقصد اور اردو زبان کی ترقی و ترویج کے ضامن ہوں اور موجودہ معاشرے میں اصلاحی تخلیقات کی اشد ضرورت ہے جو اردو کی ترقی میں ممد ثابت ہوں اور ہمارے نوجوان طبقے کے کردار سنور جائیں۔ پروگرام کا آغاز وسیم رامپوری کی نعت نبی سے ہوا۔ بعدہ الطاف ضیاء مالیگاؤں، وسیم رامپوری، تاج بنارسی، کاوش کریم آبادی، شاہ خالد مئو، فاروق دلکش مئو،شکیل مبارکپوری، اسید مئو، شمشیر جہانا گنجی، چاند جہانا گنجی، شمشاد نوادوی وغیرہ نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔