اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بـزم شاہ عبـدالـغـنی طـلبہ ضلـع اعـظـم گـڑھ کا اختتــامی پـروگـرام 30مارچ دارالعــلوم وقـف دیوبند میں ہوگا منعـقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 29 March 2017

بـزم شاہ عبـدالـغـنی طـلبہ ضلـع اعـظـم گـڑھ کا اختتــامی پـروگـرام 30مارچ دارالعــلوم وقـف دیوبند میں ہوگا منعـقد!



رپورٹ: محمد عاصـم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 29/مارچ 2017) آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے ہم فرحت وشادمانی محسوس کرتے ہیں کہ "بزم شاہ عبدالغنی" کا اختتامی پروگرام بڑے تزک واحتشام کے ساتھ 30 مارچ2017 بروز جمعرات بعد نماز عشاء متصلا درسگاہ عربی ہفتم  دارالعلوم وقف دیوبند میں منعقد ہو رہا ہے، اس موقع پر طلبہ اعظم گڑھ عمده قرات، دلکش نعتیں، پرمغز تقاریر، دلچسپ مکالمہ کے ساتھ معلومات سے پر پیچیدہ سوالات کے دلچسپ مقابلہ(کوئز) پر مشتمل ایک مختصر اورحسین پروگرام پیش کریں گے، جس میں آپ کی شرکت ہم اراکین بزم کے لئے باعث مسرت ہوگی.
کہاں یہ مرتبہ اپنا کہ دوں تکلیف شرکت کی
مگر مہماں فقیروں کے ہوئے ہیں بادشاہ اکثر
نیز دیوبند سے دور رہنے والوں کے لئے لائیو بھی دکھایا جائے گا لائیو دیکھنے کے لئے INA NEWS  کا فیسبک پیج Like کریں.