رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیدارگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/مارچ 2017) ديدارگنج تھانہ علاقہ کے پشپ نگر بازار نہر راستے پر بدمعاشوں نے اسلحے کے زور پر سائیکل سوار نوجوان کو لوٹ لیا، منگل کی رات لوٹ کے شکار ہوئے نوجوان کے گاؤں کے قریب ہوئی.
علاقے کے پشپ نگر گرام رہائشی پنٹو راج بھر بیٹے راجدیو مقامی بازار میں واقع ویسٹرن یونین کی دکان پر کمپیوٹر کا کام کرتا ہے. منگل کی رات قریب آٹھ بجے وہ دوکان بند ہونے کے بعد سائیکل سے اپنے گھر واپس آ رہا تھا. سائیکل سوار پنٹو جیسے ہی نہر راستے پر پہنچا پیچھے سے آئے دو بائک پر سوار پانچ بدمعاش اس سے اسلحے کے زور پر روک لیا، بدمعاشوں نے اس کی سائیکل میں تالا بند کر سائیکل کو کھیت میں پھینک دیا. اس کے بعد پنٹو کی تلاشی لے کر بدمعاش اس کے پاس موجود نقد رقم اور موبائل فون سمیت تقریبا 15000 کی جائیداد لوٹ کر واپس پشپ نگر کی جانب فرار ہوگئے، رات میں وہ کسی طرح گھر پہنچا اور اس کے بعد واقعہ کی اطلاع 100 نمبر ڈائل پر دی. پنٹو کا کہنا ہے کہ رات میں پولیس موقع پر پہنچی اور پوچھ گچھ کر واپس لوٹ گئی. واقعہ کے سلسلے میں بدھ کو نامعلوم کے خلاف تھانے میں تحریر دی گئی ہے.