اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظـم گـڑھ کے قصبـہ ماہل میـں ہنـدو یـوا واہنـی کا قـہر، پـوری بـازار دوڑا دوڑا کـر ایـک مسلـم نـوجـوان کـی پٹـائی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 27 March 2017

اعظـم گـڑھ کے قصبـہ ماہل میـں ہنـدو یـوا واہنـی کا قـہر، پـوری بـازار دوڑا دوڑا کـر ایـک مسلـم نـوجـوان کـی پٹـائی!


رپـورٹ: ابـوسـعیـد اعـظـمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز27/مارچ 2017) یوپی میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی سماج دشمن عناصر کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں ضلع کے ماہل قصبے میں شام اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ہندو یوا واہنی کے کارکنوں نے ایک مسلم نوجوان کی بھرے بازار میں جم کر پٹائی کی، ہندو یوا واہنی کے لیڈر آشو جیسوال جس پر بہت سے کیس درج ہیں، اس پورے واقعے کا ذمہ دار بتایا جا رہا ہے.
اطلاع کے مطابق کل دن میں پھول پور تحصیل اہرولا تھانہ علاقے کے ماہل قصبے کے رہنے والے لال چند بیٹے پرنس اور فیض بیٹے زاہد کے درمیان کچھ تنازعہ ہو گیا. دونوں لڑکوں کے معمولی تنازعہ کے بعد مقامی لوگوں نے بیچ بچاؤ کیا اور دونوں ہی لڑکے چلے گئے، جب اس تنازعہ کی خبر ہندو یوا واہنی کے لیڈر آشو جیسوال کو لگی تو اس نے شام 7 بجے اپنے درجنوں افراد کو اکٹھا کیا اور پھر ان لوگوں کو لے کر پہنچ گیا جہاں فیض موجود تھا.
مقامی لوگوں کے مطابق ہندو یوا واہنی کے کارکنوں نے فیض کو لاٹھی ڈنڈے سے مارنا شروع کر دیا، وہ اسے لے کر بازار آ گئے دھمکی بھرے نعرے لگانے لگے، اس کے بعد کسی طرح فیض اپنی جان بچا کر بھاگا، سرعام پٹائی سے بازار میں کشیدگی پھیل گئی اور لوگ اپنی دکان بند کرنے لگے، اسی درمیان دونوں کمیونٹی کے لوگ آمنے سامنے آ گئے. پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی. فی الحال قصبے میں بھاری تعداد میں پولیس فورس تعینات ہیں اور ضلع کے بڑے افسر واقعہ پر نظر بنائے ہوئے ہیں.