® محمد انظر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 9/مارچ 2017) آج بروز جمعرات بعد نماز عشاء انجمن نادیة الاتحاد طلبہ ضلع اعظم گڑھ دارالعلوم دیوبند کا اختتامی اجلاس عام حضرت مولانا افضل صاحب سدھارتھ نگری کی زیر صدارت منعقد ہوا اس پروگرام کا آغاز قاری اسعد اعظمی کی تلاوت سے ہوا جبکہ نزرانہ عقیدت محمد بلال اعظمی نے پیش کیا، تحریک صدارت محمد احتشام الحق، تائید صدارت عبد المنعم، خطبہ استقبالیہ محمد عاطف اعظمی، جبکہ تقریر اول عبدالرحیم اور تقریر ثانی محمد خالد اعظمی اور ترانہ انجمن محمد بلال، ابومعاذ، محمد خالد نے پیش کیا اس پروگرام میں ایک فکر انگیز مکالمہ بعنوان عصری تعلیم کے نام کھلا پیغام جس میں اس بات پر مثبت انداز سے اس پہلو کو اجاگر کیا گیا کہ عصری دانش گاہوں کے زمہ داران اپنے یہاں آنے والے طبقے کی تعمیر وترقی کی فکر کریں اور قوم وملت کا بہترین نمائندہ بناکر پیش کریں دوسری طرف ارباب مدارس اور عصری تعلیم یافتگان کے آپسی اتحاد پر زور دیا گیا اور پروگرام میں ایک دلچسپ بیت بازی بھی پیش کی گئی پروگرام کے اخیر میں حضرت مولانا افضل صاحب سدھارتھ نگری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پروگرام ماشاء اللہ ہر اعتبار سے معیاری اور قابل ستائش تھا مزید انہوں نے یہ بھی کہا طلبہ انجمنوں کو اپنے مستقبل کی فکر سازی کا ایک بہترین پلیٹ فارم سمجھیں اخیر میں تمام شرکاء مسابقہ صحافت اور خطابت میں پوزیشن لانے والے طلبہ اسی طرح مستقل حاضری والے طلبہ کو بھی انعامات سے نوازا گیا.