اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کرانہ اسٹور میں چوری، 25 ہزار نقد پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 19 April 2017

کرانہ اسٹور میں چوری، 25 ہزار نقد پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف!


سدھاری/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/اپریل 2017) شہر کے سدھاری تھانہ علاقے میں ان دنوں چوروں سے لوگ پریشان ہیں گزشتہ رات کے اندھیرے میں چوروں نے کئی واردات کو انجام دیا لیکن پولیس نہیں جاگی، نتیجہ یہ ہوا کہ چوری کا ایک اور واقعہ ہو گیا، مئو روڈ سدھارج پر واقع دکان کا تالا توڑ چوروں نے کیش کاؤنٹر میں رکھے 25 ہزار روپے نقد پر ہاتھ صاف کر دیا، کرانہ اور گفٹ کی اس دکان میں رکھے کسی سامان کو چوروں نے ہاتھ تک نہیں لگایا، دکان کے مالک محمد شاہد کو چوری کی معلومات منگل کی صبح میں ہوئی، دکاندار نے چوری کی تحریر سدھاری تھانہ پر دے دی ہے، پعلہس چھان بین مین مصروف ہے.