اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شرابی فوجی نے بینک کے احاطے میں لگے اے ٹی ایم میں شرارت کر بہت لوگو پر حملہ کیا، پولیس کے ساتھ بھی بدسلوکی کی کوشش کی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 19 April 2017

شرابی فوجی نے بینک کے احاطے میں لگے اے ٹی ایم میں شرارت کر بہت لوگو پر حملہ کیا، پولیس کے ساتھ بھی بدسلوکی کی کوشش کی!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/اپریل 2017) مبارکپور قصبہ میں ایک شرابی فوجی نے بینک کے احاطے میں لگے اے ٹی ایم میں جم کر شرارت کیا، اس نے جہاں بینک میں لگے سیکورٹی کہا سنی کی، وہیں اے ٹی ایم کی لائن لگا کر اپنی بہن کی شادی کے لئے پیسہ نکالنے آئے نوجوان کو مار پیٹ کر زخمی کر دیا، یہی نہیں موقع پر پہنچی 100 نمبر پولیس ٹیم سے بھی وہ بدسلوکی کرنے لگا، ڈائل 100 کی ٹیم کی طرف سے اسے تھانے میں لے جانے پر وہ تھانے میں بھی ہو لڑائی کرتا رہا.
اطلاع پاکر مبارکپور تھانہ کے نائب انچارج ندیم احمد فریدی موقع پر پہنچ کر سختی کی تب جاکر فوجی پرسکون ہوا.
معلومات کے مطابق مبارکپور تھانہ علاقہ میں واقع الاجامعة الاشرفیة عربی یونیورسٹی کے قریب ایک پرائیویٹ بینک میں لگے اے ٹی ایم میں بھیڑ ہونے کے سبب لوگ لائن لگا کر پیسہ نکال رہے تھے، اسی دوران ایک فوجی آ کر لائن توڑتے ہوئے اپنا رعب دکھاتے ہوئے لائن میں لگے ہوئے لوگوں کے ساتھ گالی گلوج کرنے لگا، مخالفت کرنے پر وہ مارپیٹ پر آمادہ ہو گیا، لائن میں لگے مکیش یادو بیٹے ارجن یادو گرام فیروز آباد تھانہ مبارکپور نے لائن توڑنے کا جب احتجاج کیا تو مذکورہ فوجی نے اسے اے ٹی ایم سے باہر کھینچ مارپیٹ کر بری طرح زخمی کر دیا اسی درمیان چھڑانے آئے بینک پر تعینات سیکورٹی سے بھی وہ الجھ گیا اطلاع پاکر موقع پر پہنچی 100 نمبر کی پولیس ٹیم نے تنازعہ کی وجہ پوچھی تو مذکورہ فوجی نے فوج میں ہونے کا رعب دکھا کر پولیس ٹیم کے ساتھ بدسلوکی شروع کر دی، جسے شرابی دیکھ پولیس ٹیم فوجی کو تھانے لے آئی تھانے میں آکر بھی فوجی نے جم کر ہنگامہ شروع کر دیا فوجی دھرمیندر کمار بیٹے لال چند گرام اسونا تھانہ مبارکپور کے مقامی بتایا جا رہا ہے اور وہ سرحد سیکورٹی فورس میں سلی گوڑی میں سپاہی کے عہدے پر تعینات هے خبر لکھے جانے تک فوجی کے ساتھ کوئی کارروائی نہیں ہو سکی تھی.