رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/اپریل 2017) مبارکپور کے محلہ پورا خواجہ رہائشی محمد اسلم بیٹے مظہر کے بیٹے محمد فیصل کے اکاؤنٹ سے سائبر مجرموں نے 33568 روپیہ اڑا دیئے جس کی تحریری شکایت انہوں نے مبارکپور پولیس کو دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.
معلومات کے مطابق گزشتہ 8/ مارچ کو مذکورہ محمد اسلم اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے مبارکپور واقع روڈویز چوراہے پر بینک کے اے ٹی ایم مشین گئے تھے، نقد نہ ہونے کے سبب پیسہ نہیں ملا، واپس لوٹتے وقت ان کا اے ٹی ایم کارڈ گر گیا وہاں موجود ایک نامعلوم شخص نے دھوکے سے ان کا اے ٹی ایم کارڈ کو تبدیل کر دوسرا اے ٹی ایم کارڈ دے دیا اور ان کے بیٹے کے اکاؤنٹ سے مختلف ذرائع سے 33568 روپے نکال لیئے اس دوران محمد اسلم نے کئی بار اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی کوشش کی، لیکن اے ٹی ایم کا پاس ورڈ غلط بتایا گیا، بینک سے معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 33568 روپے نکال لئے گئے ہیں، واقعہ کے تعلق سے محمد اسلم نے مبارکپور تھانے میں تحریر دے کر کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے.