رپـورٹ: سـلمان دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 1/اپریل 2017) جرائم اور اخلاق سوز رسم سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے شراب نوشی، منشیات، فحاشی وعرانیت پر روک لگانے کیلئے جنین کشی جیسے انسانیت کش جرائم کے خاتمہ کیلئے سماجی مسائل وجرائم اور بے حیائی کے سدباب کیلئے ملت اسلامیہ کی پاسبان تنظیم جمعیة العلماء ہند ضلع سہارن پور کے زیر اہتمام "قومی یکجہتی کانفرنس" بڑے روز شور سے سرزمین دیوبند میں 4/اپریل 2017 بعد نماز عصر تا عشاء منعقد ہونے جارہا ہے.
جس میں ملت اسلامیہ کے دھڑکتے دل جانشین فدائے ملت مولانا سید محمو اسعد مدنی صاحب زیدمجھم (جنرل سکریٹری جمعیتہ العلماء ہند)اور سادھو پرمود اچاریہ کرشنم صاحب مہمان خصوصی کے طور پر شرکت فرمایں گے.
اس لئے تمام محبان وطن سے اپیل ہے کہ بلا تفریق و ملت اجلاس میں شرکت فرماکر جلسہ کو کامیاب بنائیں اور ملی بیداری کا ثبوت دیں.
بتا دیں کہ اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور اطراف کے مختلف مساجد میں عوام کو جوڑنے کیلئے میٹنگ شروع ہو چکی ہے جس کی قیادت مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب و مولانا احمد عبداللہ صاحب کر رہے ہیں.
قاسم پورہ روڈ میں واقع ایک کالونی جو کہ فدائے ملت کی جانب منسوب ہے اسی میں منعقد ہوگا، وہیں اجلاس کے اسٹیج پنڈال لگوانے میں پرزور انتہائی خوش دلی کے ساتھ اراکین انتظامیہ مصروف ہے جو کہ ان شاء اللہ تعالی منگل سے قبل ہی مکمل ہو جائے گا.