رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 1/اپریل 2017) بزم شاہ عبدالغنی طلبہ ضلع اعظم گڑھ دارالعلوم وقف ديوبند کا اختتامی اجلاس عام کل بروز جمعرات بعد نماز عشاء متصلا درسگاہ عربی ہفتم میں منعقد ہوا جس کی صدارت فرید العصر حضرت مولانا فریدالدین صاحب قاسمی نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض بزم کے رکن محمد سالم اور شفیع اللہ اعظمی نے انجام دیئے پروگرام کا آغاز قاری محمد عبداللہ کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، نعت النبی محمد عامر نے پیش کی پروگرام میں تین تقریریں پیش ہوئیں جن میں اول پوزیشن محمد عامر مدارپور، دوم پوزیشن عبدالصبور انجان شہید، سوم پوزیشن محمد محسن چڑیمار نے حاصل کی، خطبہ استقبالیہ بزم ھذا کے صدر عبیدالرحمان اعظمی نے پیش کیا اور ایک مکالمہ بعنوان "مدارس اسلامیہ ماضی حال اور مستقبل ایک تقابلی جائزہ" مرزا محمد نوفل، محمد معاذ، اعجاز احمد، عبدالرحمن اور عبدالحفيظ نے پیش کیا اور اس کے علاوہ اس پروگرام میں ایک انوکھا اور دلچسپ پروگرام "آواز کا سفر وقت کی شاہ راہ پر" محمد عیاض انصار احمد محمد عاصم محمد شہزاد نے پیش کیا جبکہ کوئز بعنوان "فتح مکہ کی تفصیلی روداد" محمد شہزاد نے پیش کیا انجمن کی رپورٹ محمد عاصم اعظمی نے پیش کی، ترانہ انجمن محمد عامر اعظمی نے پیش کیا پروگرام کے صدارتی خطاب میں فرید العصر حضرت مولانا فریدالدین صاحب قاسمی نے طلبہ کو محنت و مستعدی اور شوق و جذبہ کے ساتھ اپنے شب و روز کے تمام اوقات کو تعلیم تعلم میں صرف کرنے کی ضرورت اور یہ اعظم گڑھ کی انجمن ماشاءاللہ طلبہ کی محنتوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور اعظم گڑھ جس کے بارے میں حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ اعظم گڑھ نہیں بلکہ علماء گڑھ ہے تو اس زمانے سے لیکر آج تک حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کا وہ جملہ بالکل درست ثابت آرہا ہے اللہ کرے کہ قیامت تک باقی رہے جبکہ خصوصی خطاب حضرت مولانا زین الدین صاحب قاسمی مبلغ دارالعلوم وقف ديوبند نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماشاءاللہ طلبہ اعظم گڑھ کا پروگرام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کاش کہ آج فخر المحدثین علامہ انظر شاہ رحمۃ اللہ علیہ زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے ان کا فکرہ ہی یہی رہتا تھا طلبہ انجمنوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں میں انکے ساتھ تقریباً 12 سال سفر وحضر میں رہا بہت قریب سے رہ کر حضرت شاہ صاحب رحمہ اللہ دیکھنے کا موقع ملا انکے علاوہ پروگرام میں تشریف لانے والے اساتذہ میں حضرت مولانا غلام نبی صاحب کشمیری استاذ حدیث دارالعلوم وقف ديوبند، حضرت مولانا مفتی محمد ساجد صاحب قاسمی استاذ ادب جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند، حضرت مولانا محمد سکندر اعظم صاحب استاذ دارالعلوم وقف ديوبند، حضرت مولانا سمیع الدین صاحب استاذ دارالعلوم وقف ديوبند، حضرت مولانا مہدی حسن عینی رائے بریلی نے شرکت کی ان کے علاوہ اعظم گڑھ سے مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لانے والے حضرت مولانا محمد ارشد صاحب قاسمی حضرت مولانا محمد یاسر صاحب قاسمی حضرت مولانا محمد عادل صاحب قاسمی نے بھی شرکت فرمائی پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد اسعد پرتاپ گڑھ توقیر عالم غازی پوری مشارب اعظمی کوٹلہ عبدالرحمن پورنوی اسامہ اعظمی انجان شہید فرحان اعظمی سیہی پور محمد جونپور کے نام قابل ذکر ہیں اخیر میں بزم ھذا کے صدر عبیدالرحمان اعظمی نے جملہ اساتذہ کرام مہمانان عظام اور جمیع حاضرین کا شکریہ ادا کیا مولانا سکندر اعظم صاحب کی دعا پر اجلاس بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا.