رپـورٹ: سفیـان حیـدر
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/اپریل 2017) مشرقی اتر پردیش کی عظیم دینی ادارہ مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں تقریب انجمن صیانة اللسان و ختم بخاری شریف بتاریخ 23/رجب 1438ھ مطابق 20/ اپریل 2017 بروز جمعرات ہونا طے پایا ہے یہ اطلاع دیتے ہوئے ہم فرحت وشادمانی محسوس کرتے ہیں کہ چمنستان علم و معرفت، گلشن دین اسلام، گہوارہ رشدو ھدایت، باغ رسالت، منبع توحید وسنت، مرکز اھلسنت والجماعت مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کا یک روزہ "انجمن صیانۃ اللسان " کا اختتامی اجلاس بڑے تزک واحتشام کے ساتھ زیر صدارت حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد عبداللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم ناظم اعلی و شیخ الحدیث مدرسہ ھذا منعقد ہو رہا ہے، اس موقع پر طلباء عزیز عمده قرات، دلکش نعتیں، پرمغز تقاریر، دلچسپ مکالمہ کے ساتھ معلومات سے بھرپور مختصر اورحسین پروگرام پیش کریں گے، جس میں آپ کی شرکت ہم اراکین بزم کے لئے باعث مسرت ہوگی.
ــــعـــ
کہاں یہ مرتبہ اپنا کہ دوں تکلیف شرکت کی
مگر مہماں فقیروں کے ہوئے ہیں بادشاہ اکثر
جو آنا چاہو ہزار رستے نہ آنا چاہو تو عذر لاکھوں
مزاج برہم طویل رستہ برستی بارش خراب موسم
تفصیل پروگرام یہ ہے
ختم بخاری شریف 08:00 بجے صبح
نشست اول بعد نماز ظہر تا عصر
نماز ظہر 01:30
نشست ثانی بعد نماز عشاء
نماز عشاء:08:00 بجے