اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: راجیہ سبھا کے ایم پی علی انور انصاری نے پسماندہ مسلم محاذ یوپی کی سبھی یونٹ کو تحلیل کر دیا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 7 April 2017

راجیہ سبھا کے ایم پی علی انور انصاری نے پسماندہ مسلم محاذ یوپی کی سبھی یونٹ کو تحلیل کر دیا!


رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 7/اپریل 2017) آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے ایم پی علی انور انصاری نے فوری اثر سے اتر پردیش کی سبھی یونٹ کو تحلیل کرکے محاذ کے قومی نائب صدر حاجی نثار احمد انصاری ساکن خیرآباد مئو کو اتر پردیش کا انچارج بناتے ہوئے بارہ بنکی کے محمد وسیم راعینی کو ریاستی صدر اور سہارنپور کے اسرار ملک کو جنرل سکریٹری نامزد کر دیا ہے، یہ جانکاری حاجی نثار احمد انصاری نے آج یہاں ایک پریس ریلیز کے ذریعہ دیتے ہوئے بتایا کہ قومی نائب صدر نے نامزد ذمہ داروں کو اتر پردیش انتخاب کے ذریعہ نئی یونٹ تشکیل دینے کہ ہدایت جاری کی ہے جس کے تحت آئندہ 29/اپریل کو خیرآباد کلینڈر ہال میں ریاستی سطح کی انتخابی میٹنگ ہوگی جس میں راجیہ سبھا کے ایم پی علی انور انصاری خود شرکت کریں گے اور ساتھ ہی اسی دن مبارکپور میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کر کے محاذ کی پوری تفصیل جاری کرتے ہوئے نئے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے.