اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسـہ انـوار العــلوم بلگـرام ہردوئی کے ناظـم مولانا عبــدالـغنی صاحب جامعی کا انتـقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 10 April 2017

مدرسـہ انـوار العــلوم بلگـرام ہردوئی کے ناظـم مولانا عبــدالـغنی صاحب جامعی کا انتـقال!



رپورٹ: سلمان دھـلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلگرام/ھردوئی(آئی این اے نیوز 10/اپریل 2017) بلگرام قصبے کے عظیم صوفی بزرگ اورمشہور دینی تعلیمی درسگاہ مدرسہ انوارالعلوم کے ناظم شیخ طریقت خلیفہ محی السنہ حضرت الحاج مولانا عبدالغنی خاں جامعی طویل علالت کے بعد آج پیر کے روز شام 5:10 بجے انتقال ہو گیا "انا للہ عانا الیہ راجعون" دعاء کریں کہ اللہ پاک مولانا کو جنت الفردوس میں جگہ عاط کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور نعم البدل عطا کرے. آمیــــن
تقریباً 86 برس کے تھے انتقال کی خبر پھیلتے ہی دینی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی مولانا شریعت اسلامیہ پر سختی سے عمل کرنے والے، بااخلاق انتہائی متحمل، اور منکسرالمزاج مگر پروقار شخص تھے قریب و بعید کے اکثر جلسوں میں آپ کو مدعو کیا جاتا، جلسوں کی صدارت عموماً آپ ہی فرماتے تھے آپ کا خطاب مختصر، پرمغز اور پر تاثیر ہو تا تھا، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا آپ خصوصی اہتمام فرماتے، ضعف و نقاہت کے باوجود دینی مجالس میں ضرور شرکت فرماتے، اطلاع کے مطابق نماز جنازہ 11/اپریل منگل کے روز صبح 10 بجے مدرسے سے متصل بغیہ میدان میں انشاء اللہ ادا کی جائے گی.