اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حافظ نثار میموریل والی بال ٹورنامنٹ اشرفپور میں گورکھپور کی ٹیم رہی فاتح!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 16 April 2017

حافظ نثار میموریل والی بال ٹورنامنٹ اشرفپور میں گورکھپور کی ٹیم رہی فاتح!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/اپریل 2017)  بلریاگنج علاقہ کے اشرفپور میں گزشتہ رات شاداب عرف صبو، حافظ وحیدالزماں قاسمی،علی اصغر پردھان، محمد ذیشان کی نگرانی میں حافظ نثار میموریل والی بال ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا جس افتتاح پرمود یادو کے ہاتھوں ہوا، جس میں گورکھپور سمیت علاقہ کی درجنوں ٹیمیوں نے حصہ لیا، فائنل میچ گورکھپور اور ککرہٹہ کے درمیان کھیلا گیا جسمیں گورکھپور نے پہلا سیٹ 15 اور 4 سے اور دوسرا سیٹ 15 اور 14 سے میچ کو اپنے نام کیا، انعام کے طور پر گورکھپور ٹیم کو دس ہزار روپیہ اور ککرہٹہ ٹیم کو پانچ ہزار روپیہ سے نوازا گیا.