اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپـور میں پولیـس سو رہی ہے، دن کے اجالے میں گاڑی کی ہو رہی ہے چوریاں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 16 April 2017

مبارکپـور میں پولیـس سو رہی ہے، دن کے اجالے میں گاڑی کی ہو رہی ہے چوریاں!


رپورٹ: جاوید حسـن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/اپریل 2017) اتر پردیش میں یوگی حکومت قائم ہونے کے بعد بھی مقامی پولیس مستعد نظر نہیں آرہی ہے جس کا نتیجہ یہ ہو رہا ہے کہ ریشم نگری مبارکپور میں آئے دن گاڑی چور بے خوف واقعات کو انجام دے رہے ہیں ایک ماہ کے اندر دن کے اجالے میں ایک  درجن موٹر سائیکل اور بڑی گاڑی چوری ہوگئی ایک بھی گاڑی کا ابھی تک پولیس پتہ نہیں لگا سکی ہے اوپر سے ایک دن پہلے بولیرو گاڑی بھی چوری ہونے کی خبر ملی ہے جسے پولیس کے تئیں لوگوں میں ناراضگی بڑھ رہی ہے شہر میں کھلبلی کی صورتحال بنی ہوئی ہے پولیس کسی بھی موٹر سائیکل اور بولیرو کا آج تک پتہ نہیں کر سکی جس سے لوگوں میں ناراضگی بڑھتی جارہی ہے.
تازہ معاملہ سٹھياؤں رہائشی ششی بھوشن رائے کی بولیرو گاڑی شہر کے پٹرول پمپ کے پاس سے چوروں نے غائب کر دی ہے.
بلرياگنج تھانہ کے ہینگائی پور گاؤں کے محسن بیٹے محمد طارق انٹر کا امتحان دینے مبارکپور شہر کے انصار گرلس انٹر کالج میں ہونڈا ڈیلکس سے  آیا، اپنی گاڑی سینٹر کے باہر کھڑا کر اندر چلا گیا اور امتحان دے کر جب باہر نکلا، تو اپنی بائک نہ دیکھ سن ہو گیا، اور تلاش کیا نہیں ملی اس کی معلومات گھر والوں کو دی، دوسرے دن اتوار کو تھانہ پہنچ کر ایس ایچ او سے آپ بیتی بتائی پولیس تحریر لے کر آگے کی کارروائی کی بات کہی، اسی دوران  16/ مارچ کو شہر کے پورا كھجر میں الجامعة الاشرفیہ عربی يونیورسٹی مبارکپور کے استاد فاروق مصباحی بیٹے مختار رہائشی دیولی خالصہ کی بائک چوری ہو گئی، اسی وقت مدرسہ جامعہ نورالاسلام روڈویز مبارکپور کے پاس سے 21 مارچ کو مئو ضلع گھوسی کوتوالی کے جامڈيه گاؤں کے مشتاق بیٹے مقصود کی بائک نامعلوم چور غائب کر دیئے، افسوس کی بات یہ ہے کہ چوری شدہ بائک کی پولیس ابھی تک ایک بھی گاڑی کا پتہ نہیں لگا پائی ہے، جس سے عوام میں ناراضگی بڑھتی جارہی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ یوپی میں نظام تبدیل کر دیا گیا لیکن پولیس ابھی حرکت میں نہیں آئی ہے لوگوں نے آدھے درجن گاڑی کو جلد سے جلد پولیس سے برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے.
لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس اہلکار گاڑی تلاش کرنے کے قابل نہیں ہے تو ضلع پولیس کپتان اپنی دلچسپی لیتے ہوئے تمام موٹر سائیکل کو برآمد کرائیں، وہیں لوگوں میں بحث جاری ہے کہ مبارکپور علاقے میں کوئی فعال گروہ ہے جو علاقے میں آئے دن گاڑی چوری کرتے ہیں اور پولیس ایسے گروہ کو ابھی تک پکڑ نہیں پائی ہے جو کہ اس طرح کا گروہ بنا کر گاڑی لوٹنا اور چوری کرنا عام بات ہو گئی ہے، پولیس رٹا رٹایا جواب دے رہی ہے کہ جلد ہی تمام چوری کی گاڑی برآمد ہو جائے گی لیکن وقت گزرتا جارہا کوئی بھی گاڑی برآمد نہیں ہو رہی ہے اوپر سے آئے دن ایک نہ ایک گاڑی چوری ہو رہی ہے.