اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبـارکپور میں پـکوان گیس سیلـینڈر کی قـیمت لے رہے ہیں مقـررہ قیمت سے زیادہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 5 April 2017

مبـارکپور میں پـکوان گیس سیلـینڈر کی قـیمت لے رہے ہیں مقـررہ قیمت سے زیادہ!


رپورٹ: ابـوالفیض خلـیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/اپریل 2017) مبارکپور میں پکوان گیس سیلنڈر کی سپلائی کے نام پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم کی وصولی اس وقت عوام میں چرچا کا باعث بنی ہوئی ہے حالانکہ متعقلہ افسران مقررہ قیمت پر ہی سپلائی کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن دال میں کچھ کالا ضرور ہے نہیں تو اس طرح کی بات ہر خاص وعام کی زبان پر نہیں رہتی ۔اطلاعات کے مطابق گھرگھر گیس سیلنڈر پہنچانے والے ملازمین کی ہی یہ کارستانی ہے جو اپنے طور پر سیلنڈر کے دام وصول کر رہے ہیں مگر چونکہ یہ لوٹ کھسوٹ کافی تیز ہوگئی ہے اس لئے یہ عوامی ناراضگی کا باعث بھی بن گئی ہے اور آئے دن اپنی شکایت لیکربلوگ گیس ایجنسی میں پہنچ رہے ہیں ۔واضح رہے کہ مبارکپور و مضافات کی آبادی دو لاکھ سے زیادہ ہے جسے گیس مہیا کرنے کے لئے صرف ایک ہی گیس ایجنسی ہے کام کر رہی ہے شاید اسی بنا گیس کے لئے یہاں ہمیشہ مارا ماری مچی رہتی ہے اور وقت پر  جسے گیس سلنڈر نصیب ہو جاتا ہے وہ خود کو خوش نصیب سمجھنے لگتا ہے اور سپلائر جتنا پیسہ مانگ دیتا ہے بغیر سوچے سمجھے لوگ دے دیتے ہیں ۔حالانکہ پہلے یہ منمانی پانچ دس روپیہ تک ہی محدود تھی مگر اب پچیس پچاس تک پہنچ گئی ہے اس لئے لوگوں میں کافی بے چینی بڑھنے لگی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ فی الحال ایک گیس سلنڈر کا سرکاری ریٹ آٹھ سو ایک روپیہ مقرر ہے جس میں سے 360روپیہ بطور سبسڈی بعد میں صارفین کے کھاتے میں واپس کر دی جا تی ہے لیکن گیس سلنڈر سپلائی کرنے والے ملازمین 801کی جگہ 835اور کسی سے 360روپیہ بھی وصول کر لیتے ہیں اس طرح سے فی سلنڈر قریب چالیس روپیہ کا چونا لگایا جا رہا ہے ۔اس سلسلہ میں انڈین گیس ایجنسی کے انچارج دیوندر کمار سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ کی جانکاری انہیں نہیں ہے اگر کوئی ملازم اس میں ملوث پایا گیا تو پھر وہ بخشا نہیں جائے گا۔