رپـورٹ: سلـمان اعـظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
رانی کی سرائے/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/اپریل 2017) رانی کی سرائے تھانہ علاقہ کے حمیدپور دلت بستی کے پاس منگل کی شام شرابی دبنگ نوجوانوں نے خواتین کے ساتھ چھیڑخوانی کی، خواتین نے اس معاملے میں مقامی تھانے میں تحریر دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.
حمیدپور دلت بستی کی خواتین منگل کی رات کو بیت الخلاء کے لئے نکلی تھی کہ راستے میں نشے میں دھت نوجوانوں نے ان سے شراب کے ٹھیکے کا پتہ پوچھا، اس کے بعد وہ ان کے ساتھ چھیڑخوانی کرنے لگے، خواتین نے شور مچایا تبھی گاؤں کے کسی نوجوان نے ڈائل 100 پر کال کر اس کی اطلاع دی، جب تک پولیس موقع پر پہنچتی تب تک شرابی نوجوان وہاں سے فرار ہو گئے، اس صورت میں خواتین نے مقامی تھانے میں نامعلوم کے خلاف تحریر دے کر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے.