رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
گنگوپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/اپریل 2017) گھاگھرا ندی سے پچھم طرف واقع گاؤں گنگو پور مٹھا میں کل شام ایک لڑاکو جہاز گرتے گرتے بچ گیا.
اطلاع کے مطابق شام کے وقت جب کسان اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے تبھی اچانک ایک لڑاکو جہاز 10 سے 15 فٹ کی اونچائی تک گرتے گرتے آگیا، لیکن پائلٹ کی بروقت سوجھ بوجھ سے پھر سے دوبارہ فضا میں پرواز کر گیا، آم اور ببول کے پیڑوں کے بیچ سے اور گرد اڑاتے ہوئے جیسے ہی جہاز اوپر کی طرف اڑا، کھیتوں میں کام کر رہے کسانوں کی جان میں جان آئی، اور ان کی دہشت ختم ہوئی، صرف چند سیکنڈ کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹلا، بعد میں ایس ڈی ایم سگڑی روی رنجن نے بتایا کہ تکنیکی خرابی ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا تھا لیکن پائلٹ کی سوجھ بوجھ سے حادثہ ٹل گیا.