رپورٹ: اسعـد اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 24/اپریل 2017) لکھنؤ میں واقع مشہور دینی ادارہ دارالعلوم ندوة العلماء کے شبلی ہاسٹل کے پاس گزشتہ رات آگ لگ گئی آگ تیز ہونے کی وجہ سے قریب کے درخت کو بھی آگ نے اپنی لپٹ میں لے لیا جس دیکھ ہاسٹل کے طلبہ نے بجھانے کی کوشش کی تو لکھنؤ یونیورسٹی کے این ڈی ہاسٹل کے طلبہ کی طرف سے گالی گلوج اور جے شری رام کے نعرے لگانے لگے.
اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے کسی طرح آگ پر قابو پایا اور موقع پر ندوہ کے مہتمم مولانا سعیدالرحمٰن اعظمی اور نائب مہتمم مولانا عبدالعزیز نے طلبہ کو ماحول پرسکون بنائے رکھنے لی اپیل کی، جسکے بعد طلبہ اپنے اپنے ہاسٹل میں گئے.