رپورٹ: محمد ابوذر صدیقی سمستی پوری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سمستی پور/بہار(آئی این اے نیوز 24/اپریل 2017) سمستی پور بہار کے گاؤں شاہ پور بگھونی میں منعقد سہ روزہ اجتماع آج بروز سوموار بتاریخ 24/ 4 /2017 کو جناب حضرت مولانا سعد صاحب امیر جماعت ہند کے دعا پر اختتام پذیر ہوا.
آئی این اے نیوز نمائندہ کے مطابق اس اجتماع میں ہندوستان کے گوشے گوشے سے دین اسلام کے حواریوں نے اپنی حاضری دی اور اسلام سے وابستگی کا ثبوت پیش کیا،اس اجتماع گاہ کے اندر لوگوں کی تعداد تقریبًا بیس لاکھ آدمی کے رہنے کی تھی جو ایک وسیع و عریض میدان میں منعقد کیا گیا تھا جہاں سو کے قریب اور اسپتال جو طبی خدمات فراہم کرنے کے لگوائے گئے تھے اسی جگہ ہزاروں کے قریب بیت الخلاء اور اسی طرح کئی وضو خانے کا بندوبست کیا گیا تھا.
واضح ہو کہ اس اجتماع میں ایک ہزار جوڑے کا نکاح بھی ہوا موسم کی خرابی کی وجہ سے اجتماع کو وقت سے قبل ہی ختم کیا گیا اور اجتماع کے دوران حضرت مولانا سعد صاحب امیر جماعت ہند نے اپنے خطاب میں خدائے وحدہ لاشریک لہ سے مسلمانوں کے حالت زار کے سنوارنے کی اور حالات کو بہتر بنانے کی، اور ہورہے مسلمانوں پر ظلم و ستم اس سے براءت کی دعا مانگی اور اسی طرح سہ روزہ اجتماع بحسن و خوبی اپنے انجام کو پہنچا.