اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعةالفلاح بلریاگنج میں تعلیمی سال اپنے اختتامی مرحلہ میں ہے، آئندہ سال جامعہ میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ یہ خبر ضرور پڑھیں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 23 April 2017

جامعةالفلاح بلریاگنج میں تعلیمی سال اپنے اختتامی مرحلہ میں ہے، آئندہ سال جامعہ میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ یہ خبر ضرور پڑھیں!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/اپریل 2017) اعظم گڑھ کا مشہور دینی ادارہ جامعةالفلاح میں تعلیمی سال اپنے اختتامی مرحلے میں ہے، امتحان سالانہ کا آغاز ہوچکا ہے، 11 مئی کو امتحان ختم ہوگا اور 18 مئی کو نتائج کا اعلان ہوگا. إن شاء اللہ
نئے تعلیمی سال کا آغاز 5/جولائی مطابق 10/ شوال ہوگا، 6/جولائی سے اعلان شدە اسکیم کے مطابق ضمنی امتحانات ہوں گے جو متعینہ تاریخ کے بعد نہیں ہوتے، اس لئے پابندی وقت کے ساتھ اس میں شرکت لازمی ہوتی ہے. نتائج جامعہ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گے.
داخلہ ٹیسٹ 9/جولائی کو ہوگا اس سے قبل امیدوار طلبہ دفتر اھتمام سے اجازت نامہ حاصل کرلیں، داخلہ فارم ویب سائٹ پر موجود ہے.
واضح ہو کہ دارالاقامہ میں درجہ ششم سے نیچے داخلہ نہیں ہوتا، شعبہ حفظ میں ابتدائی پنجم کے بعد داخلہ ہوتا ہے، اسی لحاظ سے ان کا داخلہ ٹیسٹ ہوگا، دوسرے مدارس سے عالمیت کئے ہوئے طلبہ فضیلت کے داخلہ ٹیسٹ میں بیٹھ سکتے ہیں.
جامعہ کا نصاب تعلیم قدیم و جدید کا بہترین سنگم کے اور دعوتی و تحریکی مزاج پیدا کرنے پر خاص توجہ دی جاتی ہے، فقہی لحاظ سے وسعت قلب و نظر کی راہ پر جامعہ گامزن ہے اور یہاں تقابلی فقہ کی تدریس ہوتی ہے، مرحلہ عالمیت 6 اور مرحلہ فضیلت 2 سالوں پر مشتمل ہے، جامعہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کا جامع اور موثر انتظام ہے، جس سے طلبہ کی مختلف النوع صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں، نیز طالبات کیلئے الگ کیمپس میں فضیلت تک تعلیم و تربیت کا عمدہ نظم ہے، جہاں سے اوسطا سالانہ 100 طالبات تکمیل فضیلت کر رہی ہیں، شعبہ حفظ طالبات میں 100 سے زائد بچیاں زیر تعلیم ہیں. سلائی کڑھائی سنٹر بھی ہے، جھاں طالبات اس فن کی مہارت حاصل کرتی ہیں، کمپیوٹر سنٹر بھی سرگرم عمل ہے.
جامعةالفلاح آپ کے بچوں و بچیوں کی تعلیم و تربیت کا قابل اعتماد مرکز ہے، اس کو خدمت کا موقع دیں اور اپنے تعاون و مخلصانہ مشوروں اور دعاؤں سے نوازیں.