رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/اپریل 2017) بلریاگنج علاقہ کے شیخوپور گاؤں میں واقع مدرسہ شیخ الاسلام میں کل دسواں جلسہ دستاربندی کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز قاری ابوشحمہ صاحب کی تلاوت سے ہوا، نعت نبی قاری محمود بلیاوی نے پیش کی اور صدارت مولانا حبیب الرحمٰن اعظمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا مستقیم احسن اعظمی نے انجام دیا، جلسہ میں مقرر خصوصی مولانا ارشد مدنی صدر جمعیة علماء ھند نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حکومتیں آتی جاتی رہیں گی مسلمان دین کی فکر کریں اور اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کر ہندوستان کی آزادی میں علماء کرام کی قربانیوں کو بتائیں اور اس ملک میں مل جل کر رہنے کا طریقہ سیکھائیں.
واضح ہو کہ مدرسہ ھذا کے تقریباً ڈیڑھ سو سے زائد حفاظ و قراء کے سروں پر معزز علماء کرام کے دست مبارک سے دستار باندھی گئی،جلسہ کا اختتام مولانا فرقان بدر قاسمی اعظمی مدنی کے دعاء پر ہوا، اخیر میں مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد آصف قاسمی نے مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا.