رپورٹ: وسیـــم شیـــخ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گھوسی/مئو(آئی این اے نیوز 25/اپریل 2017) مئو شہر کے مجھوارا موڑ واقع نسک جویلرس کے مالک ونود ورما بیٹے ہریش چندر ورما (50) رہائشی قصبہ خاص کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا، معلومات کے مطابق سوموار کی شام 6 بجے جونیئر ہائی اسکول کے ٹھیک سامنے نسك جویلرس کے مالک ونود ورما کو تین نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی دوکان میں گولی مار کر زخمی کر ديا وہاں موجود لوگوں کی مدد سے لوگو نے 108 ایمبولینس سے مئو لے جایا گیا، جہاں ونود ورما کی راستہ میں موت ہو گئی، موت کی خبر سنتے ہی وہاں موجود بھیڑ نے روڈ جام کر ديا، اطلاع پاکر موقع پر پہنچے ایس پی منیراج نے لوگوں کو سمجھایا اور بھروسہ دیا کہ مجرم جلد سے جلد قانون کی گرفت میں ہوگا، اس موقع پر اے ایس پی روندر کمار سنگھ، کوتوال شیلیش سنگھ، آر این پانڈے، لال صاحب اور بھاری تعداد میں پولیس فورس موجود رہے.