اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آٹھ سـال پہلے کھـیت میں جانـوروں کے چـرنے کے تنــازعہ میں گولی مار کر قتل کرنے میں والد اور بیٹے کو عمـر قیـد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 12 April 2017

آٹھ سـال پہلے کھـیت میں جانـوروں کے چـرنے کے تنــازعہ میں گولی مار کر قتل کرنے میں والد اور بیٹے کو عمـر قیـد!


رپورٹ: ثاقـب اعظــمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
کندھراپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/اپریل 2017)  قریب آٹھ سال پہلے قتل کے مقدمے میں سماعت مکمل ہونے کے بعد فاسٹ ٹریک کورٹ نمبر 1 بی کے تیاگی نے ملزم والد اور بیٹے کو عمر قید اور بارہ بارہ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، كندھراپور تھانہ علاقہ کے جولہاپور گاؤں کی ہرجن بستی میں 15 جولائی 2009 کو کھیت میں بھینس جانے کو لے کر ہوئے تنازعہ میں گاؤں کے دیپک کو گولی مار کر قتل کردیا تھا اس قتل کے لئے گاؤں کے ہی شری دھر اور اس کے لڑکے کنہیا کو سزا ہوئی ہے.