رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/اپری 2017) جامعہ شیخ الہند للبنات محلہ نسواں بستی انجانشہید اعظم گڑھ میں تقسیم انعامات کے عنوان سے کل صبح 09:00 بجے جامعہ کے احاطہ میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا جلسہ میں محلہ بستی و اطراف کے گاؤں سے کثیر تعداد میں خواتین شریک ہوئیں، جلسہ میں طالبات نے نعت و حمد ، نظم اور پرمغز تقریریں پیش کیں، جلسہ میں مولانا عامر اعظمی نے جامعہ کا تفصیلی تعارف کرایا، اور اس جے بعد امتحان میں اعلیٰ نمبرات سے کامیاب ہونے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا، مفتی مامون رشید قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب بچیاں قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرتی ہیں تو ان کا دل علم دین کے نور سے منور ہوتا ہے اور ایک عورت کے دیندار ہونے سے پورے ماحول میں دینداری پیدا ہوتی ہے اخیر میں مفتی صاحب کے دعاء سے ہی جلسہ کا اختتام ہوا.