رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/اپریل 2017) منگراواں ترقی سنگھرش سمیتی نے اعظم گڑھ میں واقع مندوری ہوائی پٹی کو ہوائی اڈہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ایسا نہ ہونے پر تنظیم احتجاج کرے گی، اس سلسلے میں حکومت اور ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم بھی سونپا ہے.
تنظیم کے وزیر اور سماجی کارکن نوشاد احمد نے کہا کہ اعظم گڑھ منڈل میں ہوائی اڈہ بن جانے سے بیرون ملک آنے جانے میں لوگوں کو سہولت ہوگی وہیں حکومت کو بھی آمدنی بڑھ جائے گی، آج ضلع کے زیادہ تر لوگ بیرون ملک سفر کے لئے لکھنؤ اور وارانسی سے ہوائی سفر کرتے ہے، اس سے پیسہ اور وقت دونوں برباد ہوتا ہے، لہذا اعظم گڑھ منڈل میں ہوائی اڈہ بنانا ضروری ہے، اسے بن جانے سے لوکل فلائٹ سے لوگ اپنے شہروں میں آسانی سے آ جا سکتے ہیں، مسافروں کی خصوصیات کو ذہن میں رکھ کر کمیٹی ایئرپورٹ کے مطالبہ کا مسئلہ اٹھا رہی ہے تاکہ اعظم گڑھ کو ایک نئی شناخت ملے، کمیٹی کی مانگ کی ریلوے ترقی سنگھرش سمیتی کے صدر ڈاکٹر محمد طیب اعظمی نے بھی حمایت کی.