اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمیعة علماء ھند کے قدیم و بے باک آرگنائزر مولانا نوشاد قاسمی اعظمی کی نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں علماء نے کی شرکت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 8 April 2017

جمیعة علماء ھند کے قدیم و بے باک آرگنائزر مولانا نوشاد قاسمی اعظمی کی نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں علماء نے کی شرکت!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/اپریل 2017) جمعية علماء ھند کے قدیم آرگنائزر مولانا نوشاد صاحب قاسمی اعظمی کا جمعرات کے دن حرکت قلب کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے "انا للہ وانا الیہ راجعون" مولانا مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ بعد نمازہ جمعہ  آبائی گاؤں دیواپار اعظم گڑھ میں نبیرہ شیخ الاسلام حضرت مولانا امجد مدنی نے پڑھایا.
واضح ہو کہ مولانا اعظم گڑھ کے دیواپار گاؤں کے رہائشی تھے مولانا برسوں سے جمعیة علماء ھند سے وابسطہ تھے، مولانا کی نماز جنازہ میں مولانا جمیل مدنی صاحب، مولانا اشفاق صاحب ، مولانا عبدالرب اعظمی، مولانا عبد المعید قاسمی، مولانا اصغر، مفتی منظور، مفتی اشرف، مولانا افضل، مفتی یاسر، مفتی شاہد، مولانا قمرالحسن، مولانا اسد ادریس، مولانا عبد السبحان، مولانا عبد الباسط، مولانا عظیم، حافظ انیس، مولانا چنو، مولانا اسعد، مولانا شاہد القاسمی، مولانا فرقان بدر قاسمی مدنی، مولانا انتخاب عالم، مولانا انتخاب قاسمی، قاری فیضان، حافظ اسماعیل، مولانا آصف، مولانا کلیم، مولانا ارشد، مولانا وسیم، مولانا ارشاد صاحب سمیت 5000 سے زائد لوگوں نے شرکت کی.